15 دسمبر 2013 - 20:30
عراق: عزادارن امام حسین(ع) کے قافلوں پر حملے

عراق میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی تاریخ نزدیک آنے کے ساتھ ہی عزاداران حسینی کے قافلوں پر مسلح دہشتگردوں کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ابنا: بغداد کے جنوب میں العامل کے علاقے میں عزاداران حسینی کے قافلے کے راستے میں ہونے والے کار بم دہماکے میں کے نتیجے میں تین افراد شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ عراق کے مرکزی علاقے بابل میں بھی عزاداران حسینی کے قافلے کے راستے میں ہونے والے بم دہماکے میں کئی عزادار جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بابل کے علاقے میں ایک کاروائی کے دوران 25 مطلوبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یادرہے کہ  عراق کے ایک سکیورٹی ذریعے سعید الجیاشی نے کہا ہے کہ عراق میں سرگرم عمل دہشتگردوں کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسز نے جن دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ان میں ساٹھ فیصد تعداد سعودی شہریوں کی ہے جنہیں نام نہاد درباری وہابی مفتی جہاد کے نام پر شیعہ کشی کے لئے عراق روانہ کرتے ہیں۔ لندن کے اخبار ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب، دنیا کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردی کو پھیلانے میں ملوث ہے۔....... 

/169